مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی پولیس کے گھروں پرچھاپے

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے مختلف علاقوں میں بھارتی پولیس نے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، پولیس نےیہ چھاپے بارہ مولہ شہر اور ضلع کے خواجہ باغ جیٹی علاقے کے مختلف مقامات پر اشرف گوجری، وسیم علی، تنویر احمد، وسیم حسین میر اور متعدد دیگر افراد کی رہائش گاہوں پرمارے۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ یہ کارروائیا غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت درج ایک مقدمے کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔چھاپوں کے دوران بھارتی پولیس نے چار موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، دستاویزات اور دیگرسامان ضبط کر لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button