مقبوضہ جموں و کشمیر

مظفر آباد :بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے احتجاجی مظاہرےاورریلیاں

7edca72e-c47d-49fd-bef7-0d914da8eaebمظفرآباد26جنوری(کے ایم ایس )
بھارت کے نام نہادیوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے پورے آزاد کشمیر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظفرآباد میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمد غزالی کی قیادت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔مظاہرے میں آزاد کشمیر کے وزیر خواجہ فاروق احمد ، ممبر قانون ساز اسمبلی پیر مظہر شاہ، لطیف عباسی ، مشتاق السلام ، راجہ محمد سجاد لطیف خان، راجہ محمد اسلم، شوکت جاوید میر، جاوید احمد مغل ، حمزہ شاہین، بلال احمد فاروقی، عثمان علی ہاشم اور ڈاکٹر محمد منظور کے علاوہ سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے سیاہ جھنڈے لہرا کر اور سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی نام نہاد جمہوریت کیخلاف مذمتی نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے اس موقع پر سیاہ غبارے بھی فضا میں چھوڑے اوربھارت مخالف اور آزادی اور کشمیری شہداء کے حق میںفلک شگاف نعرے بلند کئے ۔مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کا سب سے بڑا فسادی اوردہشت گرد ملک بھارت یوم جمہوریہ منا کر اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میںانسانیت کے خلاف اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نہتے شہریوں کو قتل عام ، بدترین ظلم و تشدد اور بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی سوا کروڑ کشمیریوںبنیادی انسانی، سماجی ، سیاسی اور مذہبی حقوق پامال کر رہے ہیں ۔ مقررین نے کہا بھارت جمہوریت کی آڑ میں کشمیری عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر ہندو انتہا پسند دہشت گرد تنظیمیں بھارت بھر میں مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار دیگر اقلیتیں آج یوم سیاہ منا کر دنیا کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے۔ انہوں نے دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ممالک اور فورموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی ریاستی دہشتگردی سے نجات دلائیں ۔ ریلی کے شرکاء نے برہان وانی شہید چوک سے شہید افضل گورو چوک تک مارچ بھی کیا۔بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے مظفر آباد میں ایک اور احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button