مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: نظر بند حریت رہنما معراج الدین کلوال کو چھ گھنٹوں کیلئے رہا کیا گیا

 

سرینگر 23ستمبر( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما معراج الدین کلوال کو والدہ کی وفات کے بعدپیرول پر محض چھ گھنٹوں کیلئے گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق معراج الدین کلوال نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔ قابض بھارتی حکام نے گزشتہ روز پہلے انہیں تہاڑجیل سے پہلے سرینگرکے پانتھہ چوک تھانے منتقل کیا ۔ تھانے میں ایک رات قیام کے بعد وہ آج ایک پولیس ٹیم کے ہمراہ چھ گھنٹے کے مختصر وقت کیلئے گھر جائیں گے۔ معراج الدین کلوال کی والدہ پندرہ روز قبل وفات پا گئی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button