مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : مختلف حادثات میں کئی افراد ہلاک اورزخمی

جموں :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دو مختلف دریاوں میں تین افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ جموں میں اتوار کو نہاتے ہوئے دریائے چناب میں دو افراد کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔لاپتہ افراد کی شناخت 35 سالہ راکیش سنگھ اور 30 سالہ گجے سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، دونوں کھور کے رہنے والے ہیں۔حکام نے بتایا کہ دونوں دوست ہمیر پور کے قریب دریائے چناب میں نہانے کے لیے گئے تھے اور ممکنہ طورپر دریا میں ڈوب گئے۔
جنوبی کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے چھی میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی دریائے لدر میں ڈوب گیا۔ واقعہ در محلہ چھی کے میں پیش آیا جہاں بارک بلال صوفی نامی لڑکا دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اس کی لاش برآمد کر کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ایک اور واقعے میںجموں کے مضافاتی علاقے گنگیال میں ایک 55 سالہ غیر ریاستی شخص بھرت کپرمقبوضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری کے قافلے کی ایک گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ہلاک ہونے والا شخص سمستی پور بہار کا رہائشی تھا۔
دریں اثنائکم از کم 28 خواتین اس وقت زخمی ہوئیں جب ان کی منی بس جموں میں ایک فلائی اوور پر الٹ گئی۔ زخمیوں کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں ۔ انہیں علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں منتقل کیا گیا۔ ادھر بٹوٹ ڈوڈہ روڈ پر ایک ٹیمپو گاڑی الٹنے سے کم از کم 10 مسافر زخمی ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button