مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پوسٹر چسپاں، بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طو پرمنانے کی اپیل

8bdb57a6-9e69-4605-8db1-aa0311cdc4a9سرینگر22جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں 26جنوری کو بھارتی یوم جمہور یہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوسٹروں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ، نائب چیئرمین شبیر احمد شاہ ، جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک ، دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور دیگر حریت رہنماﺅں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ پوسٹر”جموں وکشمیر تحریک آزادی “  اور جموں وکشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم کی طرف سے چسپاں کیے گئے ہیں اور ان میں تحریر ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے یوم سیاہ ہے، اقوام متحدہ کواپنی پاس کردہ قرار دادوں کے تناظر میں جموں وکشمیر میں رائے رائے شماری کا وعدہ پورا کرنا چاہیے، بھارت کشمیر کے بارے میں عالمی برادری کی آنکھوں میں دھو ل جھونکنا چاہتا ہے ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اورغیر جمہوری اقدامات پوری مہذب دنیا کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔ پوسٹر وں میں کشمیریوںسے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارتی جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button