مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈی ایف پی کا شیخ عبدالعزیزکوان کے یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شیخ عبدالعزیزکوان کے یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے وقف کر دی تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے 11 اگست 2008ءکو شیخ عبدالعزیز کو اس وقت فائرنگ کرکے شہیدکیا جب وہ جموں کے ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے وادی کشمیرکی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کے ہمراہ لاکھوں کشمیریوں کے ایک بڑے کارواں کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ کارواں کنٹرول لائن کی جانب جا رہا تھا اور اس کا مقصد بھارتی قبضے اور اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف کشمیری عوام کے بھرپور احتجاج کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی شہادت نے ثابت کیا کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی سیاسی، انسانی اور قومی حقوق کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دیتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز اور شبیر احمد شاہ کی قیادت میں اس تاریخی کارواں میں لاکھوں کشمیریوں کی شرکت تحریکِ آزادی کشمیر کی عوامی قوت اور عزم کا واضح اظہار تھا۔ترجمان نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی جدوجہد، قربانیاں اور استقامت آج بھی کشمیری نوجوانوں اور عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی شہادت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا کشمیری قوم کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی پرامن ،سیاسی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button