بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گرد عالمی سطح پر گھیرا تنگ
فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ایک اوربھارتی گرفتار
اوٹاوا :مودی حکومت کی کھلی چھوٹ کے باعث بھارتی جرائم پیشہ گروہ دنیا بھر کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکہ سمیت مختلف ممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ چہرہ بے نقاب ہو گیاہے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے 21 سالہ شخص کو فراڈ اور منی لانڈرنگ سمیت مختلف الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی ملزم جعلساز گروہ کا مالی سہولت کار تھا اوراس کے فراڈ سے 59 سے 87 سال تک کی عمر کے افراد کو ساڑھے 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔بھارتی جریدے” فرسٹ پوسٹ “کے مطابق بھارتی نژاد ملزم امریکی عدالت میں پیشی کے بعد کینیڈا فرار ہو گیا تھا جسے امریکی درخواست پر کینیڈا سے گرفتار کیا گیا۔امریکی اٹارنی بل ایسلی کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجود جرائم پیشہ تنظیمیں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواءسمیت بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث ہیں۔بھارتی جرائم پیشہ افراد کی حالیہ گرفتاریوں نے امریکہ کی بھارتی شہریوں پر عائد سخت ویزا پابندیوں کو بالکل درست ثابت کر دیا ہے۔






