بھارت

مودی حکومت اب پچھلے دروازے سے کسان مخالف قانون لانے کی کوشش کر رہی ہے، کانگریس

نئی دلی8جولائی( کے ایم ایس) کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی پالیسی کچھ بڑے صنعتی گھرانوں کی پرورش کر کے کسانو ں اور غریبوں کا استحصال کرنا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے رہنما دیپیندر سنگھ ہڈا Deepender Singh Hoodaنے نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹرپر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت کسانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے انہیں دھوکہ دیکر پچھلے دروازے سے وہی زراعت مخالف قانون لانے کی کوشش کر رہی ہے جسے واپس کرانے کے لیے کسانوں کو طویل وقت تک تحریک چلانے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے، کم از کم قیمت ایم ایس پی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے اور اتر پردیش کے لکھیم پور میں کسانوں کو کچلنے کے مجرم شخص کے والد اجے مشرا جو مرکزی وزیر ہیں کو کابینہ سے ہٹانے کی بات کی تھی لیکن یہ تمام وعدے تاحال پورے نہیں کیے گئے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ حکومت کے دل میں پہلے سے دھوکہ تھا اور اب اس نے کسانوں کی فصل کی خریداری میں بھی کمی کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کا ذخیرہ پندرہ برس میں سب سے کم ہو گیا ہے اور 2008کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button