نااہل مودی کے زیراثر بھارت میں نظام صحت بھی تباہی سے دوچار
پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ نے نظام صحت کی بدحالی کا بھانڈہ پھوڑدیا

نئی دہلی:بھارت میں مودی کی ہندوتو ا حکومت نے معیشت کے مختلف شعبوں میں بری طرح ناکامی کے بعد نظام صحت کو بھی سنگین بحران کے حوالے کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدے’ دی وائر’نے پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے حقائق کے ذریعے بھارت میں نظام صحت کی بدحالی کا بھانڈہ پھوڑدیاہے۔ دی وائر میں شائع ہونے والی پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بیشتر بھارتی ریاستوں کے ضلعی ہسپتالوں میں ماہرِ گردہ، ڈائیلاسز ٹیکنیشن اور یورولوجسٹ تک دستیاب نہیں ہیں۔بھارت کی کم از کم29ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کسی بھی ضلعی ہسپتال میں ماہرِ امراضِ گردہ موجود نہیں، کئی بھارتی ریاستوں نے ضلعی ہسپتالوں میں گردوں کے علاج کیلئے طبی عملے کی آسامیاں تک منظور نہیں کیں۔بھارت کی13سے 16فیصدنوجوان گردوں کے مرض میں مبتلا ہے، مگر تازہ ڈیٹا موجود نہیں،انڈین ایکسپریس میں شائع لانسیٹ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نظامِ صحت غیر مساوی معیار، وسائل کے ناقص و غلط استعمال اورمالی تحفظ کے ناکافی انتظامات کا شکار ہے۔





