بھارت

نئی دلی : وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 15اپریل تک توسیع

2620843-kejriwal-1711042081-839-640x480نئی دلی: نئی دلی کی ایک عدالت نے شراب اسکینڈل کیس میں گرفتار دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں15 اپریل تک توسیع کردی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اروند کیجریوال کوتحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا ریمانڈ ختم ہونے پرراس ایونیو کورٹ میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے انہیں 15اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ وہ عام آدمی پارٹی کے چوتھے لیڈر ہیں جنہیں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید رکھا جائیگا۔ اس سے پہلے منیش سسودیا، سنجے سنگھ، ستیندر جین بھی تہاڑ جیل میں قیدہیں۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل 21مارچ کوشراب گھوٹالہ اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ کی گرفتاری پر بھارت بھر میں حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button