بھارت

کرناٹک :مسلح افرد کی گرجا گھر میں توڑ پھوڑ

نئی دلی 29دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع میسورو میں کرسمس کے چند روز بعد نامعلوم مسلح افراد نے ایک گرجا گھر میںزبردستی گھس کر توڑ پھوڑ کی ، ننھے یسوع مسیح کے مجسمے کو نقصان پہنچایا اور چندے کے باکس سے پیسے چرا لئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ میسورو کے علاقے پیریا پٹنہ میں واقع سینٹ میریز چرچ میں پیش آیاہے۔پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صبح 6 بجے چرچ اسٹاف نے توڑ پھوڑ کی اطلاع اپنے پیسٹر کو دی، جنہوں نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔ قریبی کیمروں میں ریکارڈ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ چوری کی ایک کارروائی ہے ۔چرچ کے باہر چندے کا ایک باکس رکھا ہواتھاجس سے رقم چوری کی گئی ہے ۔ چرچ میں توڑ پھوڑ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button