APHC

سرینگر: حریت کانفرنس کا 1ستمبر کو حیدر پورہ کی طرف مارچ کی کال کا اعادہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم قائد سید علی گیلانی شہیدکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکم ستمبربروز منگل انکے پانچویں یوم شہادت پر سرینگر کے علاقے حیدر پورہ کی طرف مارچ کی اپنی کال کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے 01 ستمبر 2021 کو سری نگر میں اپنی رہائش گاہ حیدر پورہ میں بھارتی پولیس کی حراست میں جام شہادت نوش کیا تھا جہاں وہ ایک دہائی سے زائد عرصے مسلسل نظر بند تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ منگل کو عظیم قائد کے مقبرے کی طرف مارچ کریں اور تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ان کی کاﺅشوں اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔
بیان میں کشمیری عوام پر زور دیا گیا کہ ان عظیم ہیروں کو یاد رکھنا ہمار ا فرض اور اولین ذمہ داری ہے کہ جنہوں نے بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں عظیم قربانیاں دیں اور جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز اہلکاروںنے سیدعلی گیلانی کی وصیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں انکی میت اہلخانہ سے زبردستی چھین کر حیدر پورہ سرینگر کے قبرستان میں دفنا دی تھی۔ عظیم قائد نے سرینگر کے عید گاہ مزار شہداءمیں تدفین کی وصیت کررکھی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button