بھارت

منی پور:نسلی کشیدگی میں ایک بارپھراضافہ

کسانوں پر مسلح افرادکاحملہ

امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں ایک مرتبہ پھر نسلی تشدد کا ایک نیا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ضلع کانگ پوکپی کے وا کوٹ پھائی گاؤں میں کسانوں پر مسلح گروہ نے حملہ کر دیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی کوکی تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ این ایس سی این-آئی ایم اور زیڈ یو ایف(کے) کے مشترکہ عسکریت پسندوں نے کیاہے۔کسان نیبیٹ کے قریب ایک کھیت میں رات گزار رہے تھے کہ تانگکھل-لیانگمی ناگا عسکریت پسندوں نے، جو مبینہ طور پر این ایس سی این-آئی ایم کی کمان میں کام کر رہے ہیں، ان پر حملہ کر دیا۔ کوکی رضاکار فورسز نے موقع پر پہنچ کر دفاعی کارروائی کی اور کسانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔تین کوکی تنظیموں ایم وا کوٹ پھائی ولیج اتھارٹی، تاہ چاپا ولیج والینٹیئرزاور کے زیڈ وی وی توئیلانگ لہانگ نے مشترکہ بیان میں اس حملے کو "بلا اشتعال” قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے، جس سے پورے علاقے میں فسادات پھیلنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ این ایس سی این-آئی ایم بھارتی حکومت کے ساتھ دو دہائیوں سے امن مذاکرات میں مصروف ہے، تاہم مقامی تنظیموں کا موقف ہے کہ اس جنگ بندی کا فائدہ عسکریت پسندوں کو اپنی کارروائیاں بڑھانے کے لیے مل رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاہدے کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور علاقے میں کافی تعداد میں سیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں۔اس وقت تک ضلعی انتظامیہ یا ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا،ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button