بھارت

بھارت کیلئے نامزد امریکی سفیر کا نام 2 سال کی تاخیر کے بعد منظور

واشنگٹن 16 مارچ(کے ایم ایس)
بھارت کیلئے نامزد امریکی سفیر کا نام 2سال کی تاخیر کے بعد منظور کرلیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیرملکی میڈیا کی اطلاعات میں کہاگیاہے کہ امریکی سینیٹ کی طرف سے بھارت میں امریکہ کے سفیر کے لیے ایریک گارسیٹی کا نام منظور کرلیا گیا ہے۔امریکی سینیٹ نے 42کے مقابلے میں 52ووٹوں سے ایریک گارسیٹی کا نام منظور کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایریک گارسیٹی کو2سال قبل بھارت کے لیے امریکا کے سفیر کے طورپر نامزدکیاگیا تھا ۔اس سے قبل ایریک گارسیٹی لاس اینجلس کے میئربھی رہ چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button