اتر پردیش: ہندوتوا گروہ کا مسلم نوجوان پروحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل
لکھنؤ:بھارتی
ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی میں ہندوتوا گروہ کی جانب سے ایک مسلم نوجوان بلال کووحشیانہ تشدد کانشانہ بنایاگیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق، بلال ایک اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندوتوابلوائی بلال کو سڑک سے پکڑ کر قریبی کھیت میں لے جاتے ہیں اور لاٹھیوں، ڈنڈوں اور بیلٹوں سے بری طرح مارتے پیٹتے ہیں۔ویڈیو میں بلال کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے: "بھائی، مجھے مت مارو، مجھے چھوڑ دو، میں تمہارے پاؤں پکڑ لوں گا۔” اس کے باوجود حملہ آوروں نے تشدد جاری رکھااور اس کے پیر پکڑنے پر مجبور کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان کو ہندوتواآر ایس ایس اور بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مقامی مسلم تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری کارروائی اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔







