مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :ڈیلی ویجرزملازمین کا یکم ستمبر کو احتجاج کااعلان

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیلی ویجرز فورم نے61ہزار ڈیلی ویجرز ملازمین کی ریگولرائشیشن میں تاخیر پر یکم ستمبر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کے صدر سجاد احمد پرے نے سرینگر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرقاض حکام نے ملازمین کی ریگولرائزیشن کامطالبہ پورا نہ کیاتووہ بھوک ہڑتال پرمجبور یوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکام کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجوداس سلسلے میں کا کوئی اقدام نہیں کیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ 11 مارچ 2025 کو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کو چھ ماہ میں رپورٹ پیش کرنی تھی، مگر 17 ماہ گزرنے کے باوجود کوئی رپورٹ یا سفارش سامنے نہیں آئی۔فورم کے مطابق 4.5 لاکھ ملازمین، 3 لاکھ پنشنرز او61ہزار ڈیلی ویجرز ریگولرائزیشن اور پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے منتظر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button