مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی قبضے میں کشمیری جہنم جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حریت کانفرنس

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں جاری مسلسل جاری بھارتی جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قبضے میں کشمیری جہنم جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے کی اپنی مذموم پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے کے اطراف واکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی اپنی بلاجواز کارروائیوں، چھاپوں اور غیر قانونی گرفتاریوں کے زریعے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے کیلئے ان کے گھروں ، زمییوں اور دیگر املاک پر قبضے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر میں بالکل اسی منصوبے پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھا ہے ، انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ہندوئوں کیلئے کالونیوں کی تعمیر اور اس طرح کے دیگر منصوبے اسرائیل ماڈل کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کے تمام تر ظلم و ستم اور مذموم منصوبوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلندہیں ، بھارتی چیرہ دستیاں انکے جذبہ آزادی کو مزید توانا کر رہی ہیں اور وہ شہداء کے مقدس لہو سے سچی ہوئی تحریک کواسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری انسانیت کے خلاف جاری جاری سنگین بھارتی جرائم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے نئی دلی پر دبائو ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button