پاکستان

سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پرکشمیر سنٹر لاہور کے زیرِ اہتمام دعائیہ تقریب کا انعقاد

لاہور:بابائے حریت سید علی گیلانی کی 5ویں برسی کے موقع پرکشمیر سنٹر لاہور کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے سید علی گیلانی کی طویل اور مسلسل جدوجہد، قربانیوں اور لازوال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب سے سابق رکن قانون سازاسمبلی مولانا شفیع جوش،کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما انجینئرمشتاق محمود، معروف صحافی فاروق بھٹی، سینئرنائب صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ سیدمنظورگیلانی ایڈووکیٹ، انچارج کشمیرسنٹرلاہورانعام الحسن کشمیری، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور ڈویڑن مرزا فاروق جرال،کشمیری رہنما سیدسجادشاہ اورمعروف ادیب نذربھنڈرنے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے وقف کردی تھی۔ انہوں نے نامساعد حالات، طویل قید و بند اور پابندیوں کے باوجود اپنے اصولی مو¿قف سے کبھی انحراف نہیں کیا۔ ان کی جدوجہد عزم، استقامت اور ثابت قدمی کی ایک روشن مثال ہے۔مقررین نے کہا کہ سید علی گیلانی کا یہ واضح مطالبہ تھا کہ کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے زندگی بھر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی اور اس مقصد کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔مقررین نے کہا کہ سید علی گیلانی کا انتقال تحریک آزادی کشمیرکے لیے ایک بڑا نقصان تھا، تاہم ان کے افکار، جدوجہد اور قربانیوں کی یاد آج بھی کشمیری عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی زندگی نئی نسل کے لیے حوصلے، استقامت اور اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا پیغام ہے۔مقررین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کو عالمی سطح پر مزید موثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے۔تقریب کے اختتام پر سید علی گیلانی کے درجات کی بلندی، مغفرت اور کشمیری عوام کی جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button