مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے پیگاسس کے بدلے اقوام متحدہ میں فلسطین کے خلاف ووٹ دیا: نیویارک ٹائمز

NYTنیویارک29جنوری (کے ایم ایس)معروف امریکی اخبار” نیویارک ٹائمز“ نے ایک سال کی طویل تحقیقات کے بعد ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے بارے میں موقف تبدیل کرانے کے لئے بھارت، ہنگری اور میکسیکو جیسے ممالک کو پیگاسس کی پیشکش کی تھی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 2017 میں اسرائیل کے دورے کے دوران پیگاسس کی پیشکش کی تھی جو 2 ارب ڈالر کے پیکج کا حصہ تھا اور اس میں میزائل بھی شامل تھے۔ اس کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں اسرائیل کے حق میں ووٹ دیاتھا تاکہ فلسطین کے ایک انسانی حقوق کے ادارے کو مبصرکا درجہ نہ دیاجائے۔ اخبارنے اپنی رپورٹ میںبتایا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کے اسرائیل کے حق میں ووٹ دینے سے اسرائیل اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا اوراس سے اسرائیل کو اپنے دشمن عرب ممالک کے ساتھ معاہدہ کرنے میں مددملی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button