مقبوضہ جموں و کشمیر

ایڈیٹرز گلڈ کا پیگاسس تنازعے پر بی جے پی حکومت سے جواب طلب کرنے کامطالبہ

نئی دہلی 31 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میں صحافیوں کی تنظیم” ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا“ نے جسٹس آر وی رویندرن کمیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے پیگاسس اسپائی ویئر کی خریداری سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کیے گئے حیران کن دعوﺅں کا نوٹس لے اور اس میں ملوث حکومت اور متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب کرے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2017 میں اسرائیل کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کے تحت سپائی ویئر خریداتھا۔ ایڈیٹرز گلڈ نے سپریم کورٹ کی طرف سے جاسوسی کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کمیٹی کی کارروائی عوام کے لیے کھلی ہونی چاہیے تاکہ گواہوں کو بلائے جانے اور ان کے جوابات کے حوالے سے مکمل شفافیت ہو۔نیویارک ٹائمزکی رپورٹ میں کئے گئے دعوے بھارتی حکومت کے موقف کے بالکل برعکس ہیں۔ایڈیٹرز گلڈ نے کہا کہ ان انتہائی سنگین الزامات کے جواب میں کہ آیاحکومت نے سپائی ویئر خریدا اور اسے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت بھارتی شہریوں کے خلاف استعمال کیا ؟، بھارتی حکومت کا موقف مبہم اور غیر واضح ہے۔ سپریم کورٹ کے بینچ نے گزشتہ سال 27اکتوبر کوانکوئری کمیٹی کو اس معاملے کی تیزی سے تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کو آٹھ ہفتوں کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کہاتھا تاہم ابھی تک یہ کیس سماعت کے لیے مقررنہیں کیاگیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button