مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:ہائیکورٹ نے چار افراد کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی

سرینگر11 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے چار افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائیکوٹ کے دو الگ الگ بنچوں نے مدثر احمد بٹ، یاسر مجید میر ، بشیر احمد بیگ اور ہلال احمد ڈار کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکام کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کر دی۔
مدثر بٹ کے خلاف 23 اپریل 2021 کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلوامہ کے حکم نامے کے تحت پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ یاسر میر کو رواں برس 31 مارچ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کے جاری کردہ حکم کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔بشیر احمد بیگ کو 21 اکتوبر 2020 کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ جبکہ ہلال ڈار کو ضلع مجسٹریٹ پلوامہ کے 29 جنوری 2021 کو جاری کردہ حکم نامے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button