بھارت
منی پور: ریلیف کیمپس میں بنیادی سہولیات کا فقدان، انسانی بحران شدت اختیار کر گیا
امپھال :شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے باعث بے گھر ہونے والے شہریوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرکاری ریلیف کیمپس پناہ گاہوں کی بجائے سنگین مسائل کی تصویر بن چکے ہیں۔بھارتی جریدے دکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق ریلیف کیمپوں میں غذائی قلت، پینے کے صاف پانی کی کمی اور طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔پرتشدد واقعات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد عارضی پناہ گاہوں میں گنجائش سے زیادہ تعداد میں مقیم ہیں جبکہ حکومتی عدم توجہی کے باعث تقریبا 24ہزار افراد بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف کیمپوں کی حالتِ زار نے ایک نااہل اور بے حس حکومت کے دور میں جنم لینے والے شدید انسانی بحران کو آشکار کر دیا ہے۔







