بھارت

ہماچل پردیش: بادل پھٹنے کے واقعے میں 36افراد لاپتہ

download (8)شملہ :  بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں کم از کم 36افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بادل پھٹنے کا واقعہ ریاست کے دارلحکومت شملہ کے علاقے رام پور میں پیش آیا ہے۔ علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیاگیا ہے ۔
ادھرریاست کے ضلع کولو میں بیاس اور پاروتی ندیوں میں شدید سیلاب کے باعث سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔شدید بارش کے بعد دریائے پاروتی پر واقع ملانا میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا ایک ڈیم پھٹ گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button