پاکستان

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی انسانیت کی فتح ہے : مشعال ملک

Image

اسلام آباد: سینئرحریت رہنما اورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی صرف ایک سفارتی کامیابی نہیں بلکہ انسانیت کی فتح ہے جو پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کی مرہونِ منت ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں ریاستِ پاکستان اور پاک فوج کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ دن دور نہیں جب تہاڑ جیل کے دروازے کھلیں گے اور ان کے شوہر یاسین ملک سمیت تمام کشمیری قیدی اور فلسطینی بھائی آزاد ہوں گے۔مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button