مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری : حملے میں 5بھارتی فوجی ہلاک اورایک افسر سمیت متعددزخمی ہو گئے

راجوری:حملے میں 2بھارتی فوجی ہلاک اورایک افسر سمیت 4 زخمی ہو گئے

جموں 05مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک حملے میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت متعدداہلکارزخمی ہو گئے ہیں۔ ضلع کے علاقے کنڈی میں بھارتی فورسزپر حملے میں 5 فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت متعدداہلکارزخمی ہو گئے۔فورسز اہلکار علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کر رہے تھے ۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ …

تفصیل۔۔۔

اشرف صحرائی کو ان کے دوسرے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

اشرف صحرائی کو ان کے دوسرے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

  سرینگر05مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں اور تنظیموں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءاور تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف خان صحرائی کو ان کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ محمد اشرف صحرائی5مئی 2021کو بھارتی پولیس کی حراست میں وفات …

تفصیل۔۔۔

پلوامہ : بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا

پلوامہ : بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا

  سرینگر05مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ترال میں تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان کے گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ادھر بی جے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر :نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی

سرینگر04مئی(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا ہے۔ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں بھارتی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ۔حملہ آوروں کی فائرنگ میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا۔ایک سینئرپولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ عسکریت …

تفصیل۔۔۔

سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنے سے عالمی ادارے کے نظام پر اعتماد ختم ہو چکا ہے:پاکستان

اقوام متحدہ 04مئی (کے ایم ایس ) اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کو عملدرآمد کا پابند بنانے کیلئے عالمی سیاسی اور معاشی نظام پر اعتماد کی بحالی بنیادی شرط ہے۔ پائیدار امن کیلئے مستقبل کے اعتماد کے بارے میں 15رکنی سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں …

تفصیل۔۔۔

کشتواڑ:بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،ایک اہلکار ہلاک 2زخمی

سرینگر 04 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر آج ضلع کے علاقے مروہ کے گاؤںMachhnaکے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹوں اور ایک ا یوی ایشن ٹیکنیشن سمیت تین اہلکار …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

سرینگر 04 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں شاکر مجید نجار اور حنان احمد کو ضلع کے علاقے کریری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے …

تفصیل۔۔۔

قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں پر اظہار تشویش

جموں 04مئی (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس شاخ کے قائم مقام صدر رمن بھلا نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رمن بھلا نے جموں میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قابض حکام سے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں ترقی اور روزگار کے اپنے وعدے پورے کرے کیونکہ کشمیریوںکو شدید …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر : بھارتی پیرا ملٹری اہلکار نے خودکشی کر لی

مقبوضہ کشمیر : بھارتی پیرا ملٹری اہلکار نے خودکشی کر لی

سری نگر 03 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے آج خودکشی کر لی۔ سی آر پی ایف اہلکار نے ضلع کے ریلوے سٹیشن پر اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔ ایک بھارتی افسر نے بتایا کہ انتہائی اقدام کی وجوہات جاننے …

تفصیل۔۔۔

بی جے پی میں کشمیر میں لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں : عمر عبداللہ

سرینگر03 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات نہیں چاہتی کیونکہ اس میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کہیں …

تفصیل۔۔۔