مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی 28ویں دن بھی جاری

جموں: بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں آج مسلسل 28ویں روز بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 23مئی سے ہزاروں بھارتی فوجیوں، ہیلی کاپٹرز، ڈرونز، سراغرساں کتوں ، پیرا کمانڈوز اور نام نہاد ویلج ڈیفنس گارڈز کی تعیناتی کے باوجود، بھارتی فوج اورپیراملٹری اہلکار تین ہفتوں سے زائد عرصے سے جاری کارروائی کے بعد بھی کوئی اہم کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔بھارتی فوج کے کئی اعلی افسران نے ضلع راجوری کے علاقے گمبھیر مغلاں اور نوشہرہ میں کنٹرول لائن کے ساتھ فاروڈ علاقوں کا دورہ کیا اور فوجیوں سے بات چیت کی۔گزشتہ 28دنوں کے دوران ان علاقوں میں بہت سے لوگوں کو، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے، کو بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پوچھ گچھ کی۔قابض فورسز نے فاریسٹ زون کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے آپریشن کو مزید تیز کر دیا ہے اور پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی کو بڑھاتے ہوئے اسے جنگی علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔گھر گھر تلاشی اور بھاری نفری کی نقل و حرکت سے لوگوں کے معمولات زندگی کو مکمل طور پر درہم برہم ہو گئے ہیں اور مقامی لوگ مسلسل خوف و دہشت، بے یقینی اور مشکلات کاشکار ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button