مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ہندوتوا بلوائیوں کا کشمیری ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد

سرینگر 29دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بانہال میں سرینگر جموں ہائی وے پر ہندوتوابلوائیوں نے ایک کشمیری ڈرائیور کو وحشیانہ تشددکانشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹرک ڈرائیورز ایسوسی ایشن جموں وکشمیر کے صدر ہلال احمد نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرائیور کی شناخت عاقب احمد ڈار کے نام سے کی گئی ہے جو کہ بیج بہاڑہ کے علاقے تلخون کا رہائشی ہے، ہندو غنڈوں نے بدھ کی شب شاہراہ پر بانہال کے قریب اسے بے رحمی سے تشددکا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاقب اپنا ٹرک لیکر جموں سے سرینگر کی طرف جارہا تھا،جب ایک کار میں سوار کچھ ہندونوجوانوں کا اس سے معمولی جھگڑاہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچانک ان میں سے چار گاڑی سے نیچے اترے اور انہوں نے عاقب پرتشدد شروع کردیا۔ تھوڑی ہی دوری پرواقع ہندونوجوانوںکے ساتھیوںنے شربی بی رامسو کے قریب دوبارہ ٹرک کو روکا اور عاقب کو گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا۔ انہوں نے لاٹھیوں سے ٹرک کی کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ اسے بے رحمی سے پیٹا۔بعد ازاںکچھ مقامی ڈرائیور عاقب کو علاج کے لیے بانہال کے ایک ہسپتال لے گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button