بھارت

نئی دلی: بی جے پی رہنماﺅں نے تاجر سے 15لاکھ روپے رشوت طلب کی

 

نئی دلی01 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے دو رہنماﺅں نے ایک تاجر سے 15لاکھ روپے کی رشوت طلب کی ہے۔
تاجر چمن پرکاش سکسینہ نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اتم نگر کے علاقے راجہ پوری میں قانونی طور پر ایک جائیدار تعمیر کر رہا تھا تاہم سیا رام شاکیا اور دھیرج پردھان نامی بی جے پی رہنماﺅں نے اس حوالے سے میرے خلاف ایک من گھڑت مقدمہ دائر کیا اور جب میں نے اس معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی تو شاکیا نے مجھ سے کہا کہ میں دھیرج پردھیان کے دفتر میں آﺅں، جب میں دھرج کے دفتر پہنچا تو ان دنوں نے معاملے کو عدالت سے باہر حل کرنے کے عوض 15لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے پرکاش سکسینہ کی شکایت پر بی جے پی رہنماﺅں کے خلاف جبری وصو لی کیس درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button