بھارت

امریکہ : چار برسوں کے دوران 1,389 بھارتی بچے حراست میں لیے گئے

غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈائون، والدین کے بغیر پہنچنے والے بچوں کی گرفتاریوں کا انکشاف

واشنگٹن: غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف امریکی حکومت کی سخت کارروائیوں کے دوران گزشتہ چار برسوں میں ایک ہزار389بھارتی بچوں کوحراست میں لیا گیا ہے۔
امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ 2023 سے اب تک امریکہ میں والدین یا قانونی سرپرستوں کے بغیر پہنچنے والے ایک ہزار389بھارتی بچوں کو حراست میں لیا گیاہے۔رپورٹ کے مطابق یہ بچے والدین یا سرپرستوں کے بغیر امریکہ میں موجود پائے گئے تھے۔ حیرت انگیزطورپر اب تک ان بچوں کو واپس نہیں بھیجا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے 2023میں 730ہندوستانی بچے کو تحویل میں لیا جبکہ 2024میں 517، 2025میں 91اور 2026 میں 51ہندوستانی بچوں کو حراست میں لیاگیا ۔
ان اعداد و شمارسے امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران بھارتی بچوں کی گرفتاریوں کی نشاندہی ہوتی ہے ۔امریکی حکام کی جانب سے امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے نتیجے میں بچوں سمیت غیر ملکی شہریوں کی حراست کا معاملہ توجہ حاصل کر رہا ہے۔والدین یا قانونی سرپرستوں کے بغیر امریکہ پہنچنے والے بھارتی بچوں کی حراست کا معاملہ ان کے تحفظ اور مستقبل کے حوالے سے سوالات اٹھاتا ہے۔ امریکہ میں امیگریشن قوانین پر سختی اور تارکین وطن کے خلاف تیز رفتار کارروائیوں کو اس قسم کے واقعات میں کمی کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جارہا ہے۔
امیگریشن معاملات سے متعلق ماہرہین کے مطابق ماضی میں بعض خاندان اپنے بچوں کو اکیلے امریکہ بھیجتے رہے ہیں تاکہ والدین یا رشتہ داروں کیلئے قانونی مستقل رہائش حاصل کرنے کے امکانات بہتر ہوسکیں، تاہم سخت کارروائیوں کے باعث اس رجحان میں کمی آئی ہے۔رپورٹ میں گجرات کے شہر کڑی سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کا معاملہ بھی پیش کیا گیا ہے، جسے 2012میں امریکہ سے ہندوستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اس کا 17 سالہ بیٹا 12 سال کی عمر سے ٹیکساس میں مقیم ہے اور اب امیگریشن عدالت میں اپنی پناہ کی درخواست کی سماعت میں شرکت سے بھی خوفزدہ ہے۔ اسے اندیشہ ہے کہ حکام اسے گرفتار کرکے ہندوستان واپس بھیج دیں گے۔
ادھر گزشتہ سال کے دوران غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہندوستانی شہریوں کے 30ہزار 528واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔غیر قانونی طورپر امریکہ میں داخل ہونے والے افراد کی فہرست میں بھارت میکسیکو اور کینیڈا کے بعد تیسرے نمبر ہے .

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button