مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹی برانڈ چین سٹورز کھولے جانے پر اظہار تشویش

جموں30دسمبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور جموں کیمسٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں میں ملٹی برانڈ اور بڑے چین سٹورز متعارف کرانے کے منصوبے سے کشمیری تاجروں اور ان کے ملازمین کی روزی روٹی پر تباہ کن اثر پڑے گا۔انہوں نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ ا س منصوبے کو ترکرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر راکیش گپتا اور جموں کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نوین کمار نے جموںمیں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملٹی برانڈ چینز کے ذریعے سٹورز کھولنے کے بعد مقبوضہ علاقے کے تاجروں کو پیش آنے والے مشکلات پر روشنی ڈالی۔راکیش گپتا نے نریندر مودی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملٹی برانڈ اور بگ چین اسٹورز کھولنے کو صرف میٹرو شہروں یا بڑی آبادی والے شہروں تک محدود رکھیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت ہندنے توجہ نہیں دی تو اس کے نتیجے میں تقریباً 8 کروڑ تاجروں کو بھاری نقصان ہو گا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button