مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری تاجروں اور صنعتکاروں کی مودی حکومت کے بجٹ پر کڑی تنقید

سرینگر02فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صنعتکاروں کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیرنے مودی حکومت کے سالانہ بجٹ میں جموں و کشمیر کے تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے کوئی ریلیف نہ دینے پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔
فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیرکے سیکریٹری جنرل اویس قادر نے ایک بیان میں کہاہے کہ 5 اگست 2019کو مودی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیری تاجروں کو شدید مشکلات اور بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری تاجروں اور صنعتکاروںکو امید تھی کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں اور تاجروں کیلئے کسی پیکج کا اعلان کرے گی تاہم بجٹ2022-23سے انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے کے صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے یاک مالیاتی پیکج کی اشد ضرورت ہے جس کا وعدہ مودی حکومت نے اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے بعد کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ اس بجٹ سے کشمیری تاجروں اور صنعتکاروںکو سخت مایوسی ہوئی ہے ۔
ادھر کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق نے ایک بیان میںمودی حکومت کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سیاحت، ہارٹی کلچراور ہینڈی کرافٹ جیسے اہم شعبوںکو مکمل طورپر نظر انداز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری تاجروںکو اس بجٹ سے کافی امیدیں وابستہ تھیں تاہم ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں جموں و کشمیر کے تاجروں کو پوری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کشمیر کے صدر طارق غنی نے بھارتی حکومت کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں کشمیری تاجروں اور صنعت کاروں کوکوئی ریلیف فراہم نہیں کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ مایوس کن ہے کیونکہ کوئی ایسی چھوٹ نہیں دی گئی جس سے کشمیری عوام کو راحت مل سکے ۔
دریں اثنا جموں چیمبر اینڈ کامرس کے صدر ارون کمارگھپتا نے بھارت کے سالانہ بجٹ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کے بجٹ میں جموں و کشمیرکے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ی تاجروں کو درپیش مسائل پر مودی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی جنہیں اگست2019سے اب تک جمومسلسل مشکلات اور بھاری نقصانات کاسامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید تھی کہ جموں وکشمیر کے تاجروں کے لئے کسی پیکیج کا اعلان کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہوا ور ہماری امیدوں پر پانی پھر گیا۔جموں ویئر ہائوس ٹریڈرزایسو سی ایشن کے صدر دیپک گھپتا نے کہاکہ بھارتی بجٹ سے انہیں کوئی ریلیف نہیں ملا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری تاجروں کو امید تھی کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کیلئے خصوصی تجارتی پالیسی کا اعلان کیاجائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button