بھارت

بھارت : مرتد وسیم رضوی( جتیندر نارائن تیاگی) ذہنی تناﺅ کا شکار، خود کشی کا خواہاں

لکھنو03ستمبر(کے ایم ایس)بھارت میں دین اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے والا مرتد و ملعون وسیم رضوی (جتیندر نارائن تیاگی)  ڈپریشن کا شکار ہو چکا ہے اور اپنی جان کا خطرہ محسوس کر رہا ہے۔
اس نے ایک ویڈیو جاری کر کے خود پر حملے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ ویڈیومیں اسکا کہنا ہے کہ اسکی جان کو خطرہ ہے جس کی وجہ سے وہ سخت ذہنی تناﺅ کا شکار ہے ۔اس نے یہ بھی کہا کہ ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد اسے ویسا پیار نہیں ملا جیسا کہ کسی کو گھر واپسی کے وقت ملتا ہے۔ تیاگی نے کہا کہ میں بہت ڈپریشن کا شکار ہوں اور ہو سکتا ہے کہ دشمن کے ہاتھوں مرنے سے پہلے ہی اپنی زندگی ختم کر لوں۔
یاد رہے کہ یو پی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے گزشتہ برس دسمبر میں باقاعدہ طور پر ہندو مذہب اپنا لیا اور اپنا نام جتیندر نارائن تیاگی رکھ لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button