بھارت
بھارت :راجستھان میں بی ایس ایف اہلکار کی خودکشی
جیسلمیر: بھارتی ریاست راجستھان میں پیراملٹری بارڈرسکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے ایک اہلکارنے درخت سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کرنے والے بی ایس ایف اہلکارکی شناخت57سالہ مکندا ڈیکا کے نام سے ہوئی ہے جس نے جیسلمیر کے علاقے تنوت بابلیانوالہ کی سرحدی چوکی پر ایک درخت سے پھندا لگاکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔بی ایس ایف حکام نے بتایاکہ وہ چوکی پرجنریٹر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔