تنازعہ کشمیر بین الاقوامی سیاسی منظر نامے میں اہمیت اختیار کر گیا ہے ، پروفیسر بٹ
سرینگر03فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر بین الاقوامی سیاسی منظر نامے میں اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ اس تنازعہ میں خطے کے تین جوہری طاقتیں پاکستان ، بھارت اور چین براہ راست منسلک ہیں۔
پروفیسر بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ اچھی سوچ غالب آئے گی اور بھارتی قیادت تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال میں دیرینہ تنازعہ کشمیر کاکشمیریوں کیلئے کوئی باقبول حل زیادہ دور نہیں ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں خطے میں جنگ سے اجتناب کرنے اور تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے بامعنی مذاکراتی عمل شروع کرنے کو ترجیح دیں گے۔