مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں مشکلات پر مریضوں کا احتجاج

سرینگر 10اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مریضوں نے شکایت کی ہے کہ سرینگر کے چیسٹ ڈیزیز ہسپتال میں آن لائن رجسٹریشن کے نظام کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

میڈیا کی اطلاعات میں بتایا گیا کہ سی ڈی ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ آن لائن رجسٹریشن کی وجہ سے انہیں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے اور کئی کئی گھنٹوں تک قطاروں میں کھڑا ہوناپڑتا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی میں آن لائن رجسٹریشن کانظام رائج کر دیا ہے اور وہ آن لائن نظام میں او پی ڈی کیلئے ٹکٹ جاری کئے جاتے ہیں اور بعد میں نسخہ بھی آن لائن دیا جاتا ہے، جس میں بہت وقت لگتا ہے۔پٹن کے ایک مریض نے میڈیا کو بتایا کہ وہ صبح 9بجے سے رجسٹریشن کائونٹر کے باہر قطار میں کھڑا ہے اور ابھی تک اسے ٹکٹ نہیں ملاہے۔ طویل انتظار کی وجہ سے اسے شدید تکلیف کا سامنا ہے ۔
دریں اثنا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سی ڈی ہسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک نے تسلیم کیا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کے نظام میں مریضوںکو طویل انتظارکرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button