بھارتمقبوضہ جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کی محمد شامی کی حمایت میں آگے نہ آنے پر ٹیم انڈیا پر کڑی تنقید
سرینگر26اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پاکستان کی طرف سے بھارت کوعبرتباک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی بائولر محمد شامی کے ساتھ ذہریلا پروپیگنڈے پر دوغلا معیار اپنانے پر بھارتی ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ محمد شامی اتوار کی شب دبئی میں ہارنے والے 11بھارتی کھلاڑیوں میں شامل تھے وہ میچ کھیلنے والے واحد بھارتی کھلاڑی نہیں تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹیم انڈیا اپنے ساتھی کوجس کے خلاف سوشل میڈیا پر غلیظ زبان استعمال اور ٹرولنگ کی جارہی ہے کو بچانے کیلئے اس کے حق میں کھڑی نہیں ہوئی جو کہ افسوسناک ہے ۔