کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جاوید میر
سرینگر03 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاوید احمد میر نے سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے عظیم قربانیاں در رہے ہیں اور وہ حق پر مبنی اپنی دجدوجہد مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے منتظر ہیں جس کا عالمی برادری نے ان سے وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ کئی دہائیاں گزر گئیں لیکن کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیا گیا۔جاوید میر نے کہا کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں بروئے کار لائیں اور تنازعہ کشمیر کو بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کے ذریعے حل کریں۔انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔