مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت دستیاب نہیں
سرینگر06نومبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 21 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں لیکن سرکاری شعبے میں جانچ کے طریقہ کار کی عدم موجودگی بیماری کی بروقت جانچ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ڈینگی کیسوں میں موجودہ اضافے کے باعث مشتبہ کیسوں کی جانچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد میں مرض پایا گیا انہوں نے جموں و کشمیر سے باہر سفر کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر میں ڈینگی ٹیسٹنگ کی کوئی سہولت نہیں ہے اور جب ہمارے پاس بخار کے ساتھ کوئی مریض آتا ہے تو ہم ڈینگی اور ملیریا کے ٹیسٹ تجویز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ٹیسٹ نہیں کراتے کیونکہ کسی بھی سرکاری اسپتال اسکی سہولت دستیاب نہیں ہے اور صرف چند لیبارٹریز وادی سے باہر سے ٹیسٹ کروانے کے لیے نمونے لیتے ہیں۔