مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ میں دوکشمیری نوجوان شہید کردیے

 

سرینگر 26 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بانڈی پورہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو بانڈی پورہ قصبے کے نواحی علاقے وترینہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ایک سینئر پولیس آفیسرنے جو آپریشن کا حصہ تھے، صحافیوں کو بتایا کہ فوج کی 14راشٹریہ رائفلز سمیت بھارتی فورسز نے آج صبح وترینہ کا محاصرہ کیا اورگھر گھرتلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button