رانچی میں ہندو انتہاپسندوں کا کشمیری نوجوانوں پرتشدد
رانچی 12نومبر ( کے ایم ایس )
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ہندو انتہا پسندوں نے تین کشمیری نوجوانوں کو تشدد کانشانہ بنایا اور انہیں پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رانچی میں تجارت کی غرض سے آلے کشمیری نوجوانوں بلال احمد، شبیر احمد اور وسیم احمدکو ہندو انتہاپسندوں نے گن پوائنٹ پر پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ انہیں دھمکی وی کہ وہ فورا شہر سے چلے جائیں نہیں تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔بلال نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ موسم سرما میں گرم کپڑے بیچنے کیلئے رانچی آتے ہیں تاہم گزشتہ چند دنوں سے ان کے ساتھ مقامی لوگوں کا رویہ اچانک بدل گیا ہے اور وہ مسلسل انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔
ادھر کشمیری نوجوانوں نے خود پرہندوانتہاپسندوں کے حملے اور پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کئے جانے کے بارے میں ڈورانڈا پولیس سٹیشن میں ایک تحریری درخواست دی ہے جس کے بعدمقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔