مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ: سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے اوڑی گوہالان میں پیش آیا ۔ گاڑی کھائی میں گرنے کے سبب ڈرائیورسمیت اس میں سوار پانچوں افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
حکام نے بتایا کہ 26سالہ سیدشفیق شاہ،انکی اہلیہ 25سالہ رشیدہ بانو، انکی بہن 17سالہ دلنارفاطمہ اور کزن 27سالہ فاطمہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں ۔ حادثے میں زخمی ہونے والی 11سالہ بچی کو علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال بارہ مولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔






