مقبوضہ جموں و کشمیر

خواجہ فردوس کا مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر اظہار تشویش

Kwaja firdoosسرینگر16 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسرت عالم بٹ پرلاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عدالت کی طرف سے کالعدم قرار دیے جانے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ مسرت عالم بٹ کی رہائی سے خوفزدہ ہے لہذا وہ انکی غیر قانونی نظر بندی کو طول دے رہی ہے۔حریت رہنما نے کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سینکڑوں بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کر کے عقوبت خانوں میں منتقل کر دیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ خواجہ فردوس نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیری مزاحمتی رہنماﺅں، کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے بجائے انہیں رہا کرے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری سیاسی نظر بندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button