مقبوضہ جموں و کشمیر

”ڈی ایف پی” کی میر واعظ کی گھر میں نظر بندی ، مولاناقاسمی کی تھانے میں طلبی کی مذمت

 

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم فارٹی ( ڈ ٰی ایف پی ) نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں نظر بندی اور معروف عالم دین مولانا رحمت اللہ قاسمی کو بھارتی پولیس کیطرف سے تھانے میں طلبی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو بار بار گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضے سے روکنا دینی معاملات میں صریح مداخلت ہے ۔
انہوںنے کہا کہ مولانا رحمت اللہ قاسمی کو محض اس بنا پر تھانے میں طلب کیا گیا کیونکہ انہوںنے وندے ماترم کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مذہبی رہنمائوںکو پابندیوں، دھمکیوں اور پولیس طلبی کے ذریعے نشانہ بنانا بھارتی حکام کی جابرانہ پالیسی کا عکاس ہے ۔
ارشد اقبال نے کہا کہ جبر و استبداد پر مبنی بھارتی کارروائیوں کا مقصد حق و انصاف کی آوازوں کو خاموش کرنا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں علمائے کرام کے مذہبی، سماجی اور عوامی کردار کو محدود کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button