APHCمقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا

APHCغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ کو کمزور کرنے کیلئے چھاپوں اور نظربندیوں سمیت تمام ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں واضح کیا ہے کہ بھارت غیر قانونی نظربندیوںاور سیاسی قیادت کی سرگرمیوں پر قدغن عائد کر کے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔انہوں نے بھارت اورمقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میںغیر قانونی طورپرنظر بند حریت رہنمائوں،کارکنوں، نوجوانوں اور طلبا سمیت ہزاروں کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا واحدجرم اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کی مخالفت کرنا ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ اوردیگر کشمیری نظربندوں محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، غلام احمد گلزار، الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، محمد یوسف میر، محمد رفیق گنائی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، امیر حمزہ، مشتاق الاسلام اور دیگر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button