مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ میں سڑک حادثے میں چار جاں بحق ، سات زخمی

 

road-accident-1200

سرینگر 04جون(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپونچھ کی وادی سوجیان میں ایک ٹیکسی الٹنے سے چار افرادجاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوجیان منتقل کیا گیا۔بعد ازاں آٹھ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ ریفر کیا گیا جہاں مزیدتین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسے۔انہوں نے کہا کہ سات مسافر زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button