مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آبادکانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگرکیاگیا

 

WhatsApp Image 2022-02-05 at 8.02.53 PM

اسلام آباد 05 فروری (کے ایم ایس) اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف کنفلیکٹ ریزولوشن (IICR) نے لیگل فورم فار کشمیر (LFK) کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقررین نے کہا کہ مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں2019 سے منصوبہ بندطریقے سے قوانین کے نفاذسے شہری آبادی کے لیے ایک سنگین خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے بدترین مظالم ڈھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ حکومت پاکستان اور او آئی سی مسئلہ کشمیر پر ایک وائٹ پیپرجاری کریں اور فسطائی بھارتی فورسز کو مسلم اکثریتی علاقے میں نسل کشی سے روکیں۔ ماہرین نے یک آواز ہوکر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو خبردار کیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر مظالم ڈھانے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔مقررین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کو نافذ کریں۔سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کی توجہ کسی بھی ایسے معاملے کی طرف مبذول کراسکتے ہیں جس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو اور بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔کانفرنس کے مقررین میں سینیٹر مشاہد حسین سید،جسٹس علی نواز چوہان (چیئرمین، لیگل فورم فار کشمیر)،سید نذیر گیلانی (صدر جے کے سی ایچ آر)، پروفیسر ڈاکٹر نذیر حسین، ڈاکٹر سلمیٰ ملک،لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعیم لودھی،لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب، ایڈوکیٹ ناصر قادری (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، لیگل فورم فار کشمیر)،مزمل ٹھاکر (صدرورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ)، صباح اسلم (ایگزیکٹیو ڈائریکٹرIICR)،فرزانہ یعقوب، بیرسٹر سندس ملک، بیرسٹر قمر سبزواری (نائب صدر، اسلام آباد بار کونسل) اور ڈاکٹر رفعت حسین شامل تھے۔
دریں اثناءلیگل فورم فار کشمیرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر قادری نے گھناو¿نے جرائم میں ملوث بھارت کے جنگی مجرموں کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔کشمیر پر قانونی کارروائی اورمہم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے لیگل فورم فار کشمیر اور اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف کنفلیکٹ ریزولوشن نے مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کشمیرکے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر قانونی کارروائی کے لئے ایک جامع پالیسی تیار کرنے کے لیے کئے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button