مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کیلئے 40ہزار بھارتی پیرا ملٹری اہلکار تعینات کیے جائیں گے

سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی حکومت نے ہندوﺅں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے چالیس ہزار پیرا ملٹری اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف)، انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)، شاسترا سیما بال (ایس ایس بی) اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) کی ہزاروں اضافی کمپنیاں وادی کشمیر میں بھیجی جا رہی ہے جنہیں امرناتھ یاترا کے راستوں کے ساتھ ساتھ بیس کیمپوں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ بھارتی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلا نے جمعرات کو مقبوضہ علاقے کے ایک روزہ دوران کے دورا ن یاترا کی سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔یاترا دو برس کے وقفے کے بعد30جون کو شروع ہو گی۔بھارتی وزارت داخلہ پہلے ہی یاترا کی سیکورٹی کیلئے سی آر پی ایف کی قریباً پچاس کمپنیوں کی تعیناتی کی منظور ی دے چکی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ رواں برس تقریبات 3لاکھ یاتری امرناتھ گپا کے درشن کریں گے۔یاترا 30جون سے 11اگست تک 43دنوں کیلئے مقرر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button