مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ اپنا تحقیقاتی مشن مقبوضہ جموں وکشمیر بھیجے، کشمیری رہنماﺅں کی جنیوا میں پریس کانفرنس

جنیوا 22 جون (کے ایم ایس) کشمیری رہنماﺅں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جیلوںمیں نظربند کشمیریوں کی حالت زار کے بارے میں آگاہی کے حصول کیلئے اپنا تحقیقاتی مشن علاقے میں بھیجے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماﺅں الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی، شمیم شال ، سردار امجد یوسف اور راجہ فہیم کیانی نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری نظر بندوںکے ساتھ انسداد دہشت گردی کے قوانین کی آڑ میں غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے کشمیری قیادت کوکالے قوانین کے تحت جیلوںمیں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد یاسین ملک کو غیر منصفانہ طریقے سے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ سید شبیر شاہ، مسرت عالم بٹ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، محمد قاسم فکتو اور الطاف احمد شاہ جیسے رہنما جھوٹے اور من گھڑت الزامات میں سلاخوں کے پیچھے ہیں۔کشمیری رہنماﺅں نے انسانی حقوق کے معروف کارکن خرم پرویز اور محمد احسن انتو سمیت تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔انہوںنے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کی مذموم کوششیں کر رہا ہے اور وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خبریں شائع کرنے پر صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کی غیر معمولی صورتحال کا نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button