مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بی ایس ایف اہلکار نے خودکشی کر لی

download (8)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے میں خود کو گولی مار کرہلاک کرلیا ہے ۔ بی ایس ایف اہلکار نے بھارتی ریاستی راجستھان میں اپنی بیوی کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر خود کو گولی مار لی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات بی ایس ایف کے28سالہ ہیڈ کانسٹیبل راجندر یادیوکو جب یہ اطلاع ملی کہ اس کی اہلیہ انشو یادیو نے راجستھان میں کوٹ پٹلی-بہرور ضلع کے گائوںدھیر پور میں خودکشی کر لی ہے تو اس نے خود کو گولی مارلی ۔ پولیس کے مطابق خودکشی سے قبل انشو کا راجندر کے ساتھ ٹیلی فون پر جھگڑا ہو اتھا ۔دونوں کی شادی 8ماہ قبل ہوئی تھی ۔ پولیس نے مزیدبتایا کہ انشو نے گھر میں پنکھے سے پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔اہلیہ کی موت کی طلاع ملنے پر، بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل نے ضلع کپواڑہ میں اپنے سروس ریوالور سے گولی مار کر خودکشی کرلی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button