مقبوضہ جموں و کشمیر

بھوپال:ہندو انتہاپسندوں نے زبردستی مسلمانوں کی دکانیں بند کرادیں

 

بھوپال 27 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں گائے کے گوشت کے شبہ پر ہندوانتہا پسند تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے مسلمانوں کے کاروبار اورقصابوں کی دکانیں بند کرادیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہند و انتہا پسندوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے دوران علاقے میںمسلمانوںکی بعض دکانوںمیں توڑپھوڑ بھی کی گئی اور اشتعال انگیز نعرے بھی لگائے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم پر قابو پانے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ گائے کا گوشت بیچنے کے شبہ میں تین افراد کو گرفتار کر کے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔ ہندو انتہاپسندوں نے احتجاج کے دوران ایک آٹو رکشہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button